چھ ماہ تک تمام خدمات مفت فراہم کرکے ہندوستانی مواصلاتی بازار کا منظر
یکسر بدلنے اور 10 کروڑ گاہک بنانے کے بعد رلائیس انڈسٹریز کی 49 مواصلاتی
سروس اکائی رلائینس جیو انفو کام نے یکم اپریل سے مفت آفر ختم کرنے کا
اعلان کیا ہے۔رلائنس انڈسٹریز کے سربراہ اور ڈائریکٹر مکیش امبانی نے آج یہ اعلان کرتے
ہوئے کہا کہ پہلے کئے گئے
وعدے کے مطابق ملک کے اندر کسی بھی نیٹ ورک پ مفت
کال کرنے کی سہولت ابھی جاری رہے گی لیکن ڈاٹا اور غیر ممالک میں کال کرنے
کے لئے صارفین کو پیسے دینے ہونگے۔کمپنی نے اس کے لئے کئی طرح کے ٹیرف پلان کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے
کہ اس کی دریں دوسری کمپنیوں سے زیادہ نہیں ہونگی اور ساتھ ہی ان پر
گاہکوں کو 20 فی صد زیادہ ڈاٹا ملے گا ۔